حق بابا اردو کیلیگرافی بلاگ علامات سے متعلق مضمون رموزاوقاف

           رموز اوقاف

آپ نے سڑک پر سفر کرتے وقت ان علامات کو ضرور دیکھا ہوگا جو سڑک کنارے مسافروں کی رہنمائی کے لیے نصب ہوتی ہیں. اور جو اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ مسافروں کو یہاں رکنا چاہیے. یہاں آہستہ چلنا چاہیے. آگے ایک موڑ ہے وغیرہ وغیرہ؛. 
اردو کیلیگرافی میں ایسی علامات کو رموز اوقاف کہتے ہیں.. اور ان علامات کو خاص اہمیت حاصل ہے انکا ہر تحریر میں بنانا نہایت ضروری ہے.

ایسی علامات جو ایک جملے کو دوسرے جملے سے یا جملے کے ایک حصے کو دوسرے حصے سے جدا کرتی ہے یا مناسب وقفے کا اظہار کرتی ہیں ان علامات کے ذریعے جملوں اور ان کے حصوں میں امتیاز ہو جاتا ہے اور عبارت کا مفہومِ سمجھنے میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے. 

وقفوں کے اظہار کے لئے حسب ذیل علامات استعمال ہوتی ہیں =؛ 


سوالیہ نشان.؟ 

سوالیہ جملے کے آخر میں یہ علامت لکھی جاتی ہے جیسے کہ تم کہاں تھے؟ 

             ختمہ(-) 

مندرجہ ذیل مقامات پر کچھ دیر ٹھہرنے کیلئے یہ علامت (-) 
لکھی جاتی ہے 
1، جہاں جملہ مکمل طور پر ختم ہو جائے جیسے کہ 
سانچ کو آنچ نہیں '' _

             خط ( __ )

مقامات ذیل پر ختمہ سے قدرے لمبا خط لکھا جاتا ہے. 
1،جب کسی لفظ کی تشریح کے طور پر کئی لفظ استعمال ہوں. جیسے کہ:- سارا مکان ____ اینٹ، چونا، سامان، لکڑیاں _____ سب جل کر خاک سیاہ ہو گیا. 



             رابطہ(:) 

مقامات ذیل پر وقفے سے زیادہ ٹھہرنے کے لیے یہ علامت : استعمال کی جاتی ہے 
1، ایسے دو جملوں کے درمیان جو آپس میں ایک دوسرے کی ضد ہوں جیسے :- تم نے یہ کام کیا؟ کہاں کیا : نہیں کیا ''. 

            فجائیہ (!) 

مقامات ذیل پر یہ علامت! استعمال ہوتی ہے. 
1،تمنا اور خواہش کے اظہار کے وقت استعمال کرتے ہیں. جیسے :- اے دوست! خبردار! دیکھ کر! '' 

              واویں؛؛ '' 

دو سیدھی اور الٹی واویں اس جملے کے ابتدا اور آخر میں استعمال ہوتی ہیں جو کسی کا قول یا اقتباس ہو جیسے :-
غالب اپنا یہ عقیدہ ہے بقول ناسخ! 
"آپ بےبہرہ ہیں جو معتقد میر نہیں" 



تفصیلیہ( :-) 

مقامات ذیل پر یہ علامت استعمال کی جاتی ہے :-
1، کسی بات کی تفصیلات بتاتے وقت جیسے :- وقت کی پابندی کے بیشمار فوائد ہیں :-

قوسین ( ) 

جملہ معترضہ کے پہلے اور آخر میں یہ علامت استعمال ہوتی ہے جیسے :رشید نے (جو ٹوپیاں بطور تحفہ دی تھیں) گم ہو گئی. 
تحریر میں ہمیشہ رموز اوقاف کا خاص خیال رکھیں. 

سکتہ ( ، ) 

مندرجہ ذیل مقامات پر ہلکا سا توقف کرنے کے لیے سکتہ کی علامت لکھی جاتی ہے جیسے کہ :-
1، ایک ہی رتبے کے لفظوں کے جوڑوں کے درمیان، 
دن ہو کہ رات، سفر ہو کہ حضر، خلوت ہو یا جلوت، انسان کو چاہیے کہ خدا کو نہ بھولے ". 


  وقفہ،

مقامات ذیل پر سکتہ سے زیادہ توقف کرنے کے لیے یہ علامت ؛ لکھی جاتی ہے 
1 جملوں کے مختلف اجزا پر زور دینے کے لیے جیسے کہ :-
تم روئے تو ہمارا دل بے چین ہوا  ؛


المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان 

آرٹسٹ ایم صفدر عباس 
حق بابا اردو کیلیگرافی آرٹ بلاگ 

پریکٹس کریں اور اپنی ہینڈ رائٹنگ کو پر کشش بنائیں شکریہ. 
HAQ'BABA BLOGS

Articles Writing AFFILIATES promotions Marketing Paintings and Arts Urdu calligrapher And others services provider or Publisher المصوّر آرٹ سٹوڈیو لیہ پنجاب پاکستان

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post

HAQ'BABA BLOGS

Sportswear tees (POD products)