اردو کیلیگرافی حروف تہجی پریکٹس ہینڈرائٹنگ میں ہم آج جن حروف تہجی پر پریکٹس کرنے جا رہے ہیں وہ ہیں کہ، ک، ل، م، ن، "
کاف، ک، کا پہلا جز مثلِ الف کے اور اسکے ساتھ بے ب، لمبی یا بے چھوٹی لگائیں جیسے کہ آپ ویڈیو میں ملاحظہ کریں گے 👇
سرا کاف نصف قط موٹا ہو اور سلامی اوپر سے بتدریج نیچے کو دو قط ہونی چاہئے جیسا کہ 👇
اب ہم ل، م، ن، کو خوبصورتی کے ساتھ لکھنے کی پریکٹس کریں گے الف ل کی گولائی سے پہلے پانچ قط کا، موٹائی نصف قط اور بائیں جانب قدرے خم کے بعد دائرہ س سین لگا کر مکمل کریں گے، میم م، کو اس طرح لکھیں کہ ایک نقطہ چوکھٹا ترچھا بنائیں اور اس پر قلم کو اس طرح کھینچ کر لائیں کہ وہ نقطہ اوپر سے آدھا کھلا رہے اور آدھا بند ہو جائے، اب اس میں نصف دائرہ کا گھماؤ ڈال کر اوپر سے موٹا نیچے سے گاؤ دُم پتلا دنبالہ بنائیں جیسا کہ 👇
اسکے بعد، ن، الف نون کا دو قط اور موٹائی نصف قط، اندر سے خم اور دائرہ مثل س، سین کے بنائیں جیسے کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ہم ویڈیو کی مدد سے سیکھنے کی کوشش کریں گے تو 👇
اپنی پریکٹس پر دل لگا کر کوشش کریں گے تو آپ کو اپنی کارکردگی میں متاثر کن تبدیلی محسوس ہو گی جوکہ آپ کی محنت کا ثمر ہے شکریہ
پینٹرز، اینڈ آرٹسٹ ایم صفدر عباس المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان