(حق بابا بلاگ) اردو کیلیگرافی ہینڈ رائٹنگ پریکٹس URDU CALLIGRAPHY CHAPTER 1
Urdu Calligraphy Chapter 1 for students about handsome handwriting practice اردو کیلیگرافی پریکٹس نوٹ:- ہر وہ طالب علم جسکی ہاتھ سے لکھنے کی صلاحیت بےحد کمزور ہے سکول میں یا امتحانات میں اس کے پیپرز لکھتے وقت اسکو اپنی ہینڈرائٹنگ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے تو ابھی سے شروع کرے ہمارے بلاگ پر اسکی اور اس جیسے تمام بچوں کی اس پریشانی کا حل موجود ہے اور وہ بھی بالکل مفت میں، قلم کی گرفت سے انگلیوں کے پٹھوں پر بوجھ پڑتا ہے، اور انگلیاں آسانی سے حرکت نہیں کر سکتیں. قلم پکڑنے کا انداز غلط ہو تو لکھنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے اور حروف بھی ٹیڑھے میڑھے اور بھونڈے بنتے ہیں، قلم پکڑنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے قلم تھاما جائے اور درمیانی انگلی کا اسے سہارا حاصل ہو قلم نرمی سے تھام کر انگلیوں کو متوازن رکھنا چاہیے، اب بڑھتے ہیں پریکٹس کی طرف،،،! تو سب سے پہلے ہم جس لفظ کی پہلی پریکٹس کریں گے وہ ہے الف ( ا ) الف ا ، تین قط کھڑا ہوتا ہے درمیان میں قدرے خم، موٹائی نصف قط جیسا کہ اس ویڈیو میں سمجھایا گیا ہے 👇 قلم کو کاغذ پر رکھ کر ا...