Posts

Showing posts with the label Urdu Calligraphy practice chapter 2

(حق بابا بلاگ) اردو کیلیگرافی ہینڈ رائٹنگ پریکٹس URDU CALLIGRAPHY CHAPTER 2

Image
Urdu   calligraphy   practice chapter 2 اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی جیسا کہ ہم نے چیپٹر 1 میں حروف تہجی کی پریکٹس سے حروف کی اشکال کو خوبصورتی سے لکھنے کی صلاحیت کو سیکھنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور کل تک ہم نے لفظ الف اور بے ا، ب، کو خوبصورتی کے اصولوں پر لکھنے پر اپنی توجہ کو مرکوز رکھا تھا اور آج ہم جس حرف کو خوبصورتی سے لکھنے کی پریکٹس کریں گے وہ حرف ہے جیم، ج ہم شکل حروف مثلاً ج، چ، ح، خ کے لکھنے کا انداز ایک ہی ہے، جیم کی نوک آدھ قط ترچھی اور ڈیڑھ قط پڑی اور نصف قط موٹی ہے اسے جیم کا سرا کہتے ہیں جیسا کہ 👇 اسکے بعد ایک خم دار لکیر تین قط کی یہ گردن کہلاتی ہے جیسا کہ 👇 اس کے بعد اوپر سے نیچے تک قلم کو موٹا کرتے ہوئے اڑھائی قط کا لٹکاؤ مکمل کریں، گردن اور لٹکاؤ جیم کے سرے سے اندر باہر نہ ہو جیسا کہ 👇 جیم کا دائرہ بیضوی ہوتا ہے، جیم کے نوک سر اور گردن کے درمیان ایک قط کا فاصلہ رکھنا چاہیئے، جہاں تین قط کی گردن ختم ہو وہاں سے جیم کے آخری سرے تک اگر لکیر کھینچیں تو ساڑھے تین قط لمبی ہو اور اس کے نیچے جیم کے پیٹ کا گہراؤ اڑھائی قط ہو جیسا کہ 👇 جیم کی نشست و کرسی چوتھ...