(حق بابا بلاگ) اردو کیلیگرافی ہینڈ رائٹنگ پریکٹس URDU CALLIGRAPHY CHAPTER 2

Urdu calligraphy practice chapter 2

اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی

جیسا کہ ہم نے چیپٹر 1 میں حروف تہجی کی پریکٹس سے حروف کی اشکال کو خوبصورتی سے لکھنے کی صلاحیت کو سیکھنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور کل تک ہم نے لفظ الف اور بے ا، ب، کو خوبصورتی کے اصولوں پر لکھنے پر اپنی توجہ کو مرکوز رکھا تھا اور آج ہم جس حرف کو خوبصورتی سے لکھنے کی پریکٹس کریں گے وہ حرف ہے جیم، ج


ہم شکل حروف مثلاً ج، چ، ح، خ کے لکھنے کا انداز ایک ہی ہے، جیم کی نوک آدھ قط ترچھی اور ڈیڑھ قط پڑی اور نصف قط موٹی ہے اسے جیم کا سرا کہتے ہیں جیسا کہ 👇


اسکے بعد ایک خم دار لکیر تین قط کی یہ گردن کہلاتی ہے جیسا کہ 👇


اس کے بعد اوپر سے نیچے تک قلم کو موٹا کرتے ہوئے اڑھائی قط کا لٹکاؤ مکمل کریں، گردن اور لٹکاؤ جیم کے سرے سے اندر باہر نہ ہو جیسا کہ 👇


جیم کا دائرہ بیضوی ہوتا ہے، جیم کے نوک سر اور گردن کے درمیان ایک قط کا فاصلہ رکھنا چاہیئے، جہاں تین قط کی گردن ختم ہو وہاں سے جیم کے آخری سرے تک اگر لکیر کھینچیں تو ساڑھے تین قط لمبی ہو اور اس کے نیچے جیم کے پیٹ کا گہراؤ اڑھائی قط ہو جیسا کہ 👇




جیم کی نشست و کرسی چوتھی لکیر پر قائم ہو گی، جیم کے شکل والے تمام حروف اسی طرح لکھے جائیں گے جیسا کہ؛ 👇



مزید اگر آپ کو اس متعلق کچھ معلومات درکار ہوں تو ہمیں Facebook page فیس بک پیج یا واٹس ایپ WhatsApp

پر جوائن کر سکتے ہیں، لیکن ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ آپ اگر غور سے پڑھیں اور پھر پریکٹس سیشن کو سمجھ کر ویسے لکھنے کی کوشش کریں گے تو یقیناً آپ کی لکھنے کی صلاحیت میں خوبصورتی پیدا ہو جائے گی بس شوق اور لگن سے انجام دیا گیا کوئی بھی کام ہو محنت سے تو محنت کھبی رائگاں نہیں جاتی شکریہ، 

پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایم صفدر عباس المصور آرٹ سٹوڈیو نورآباد لیہ پنجاب پاکستان، 


HAQ'BABA BLOGS

Articles Writing AFFILIATES promotions Marketing Paintings and Arts Urdu calligrapher And others services provider or Publisher المصوّر آرٹ سٹوڈیو لیہ پنجاب پاکستان

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post

HAQ'BABA BLOGS

Google's Trillium Chip: