Urdu Calligraphy practice chapter 3 free course about urdu Calligraphy handsome handwriting practices (حق بابا بلاگ) اردو کیلیگرافی ہینڈ رائٹنگ پریکٹس سیشن 3

اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی Urdu Calligraphy practice chapter 3

چونکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے روزمرہ زندگی میں جو بھی لکھتے ہیں جیسا کہ کاغذ قلم سے پریکٹیکل طور پر ہم لکھتے تو ہیں مگر اکثر لوگ اپنی لکھی گئی تحریر سے صرف اس لئے نہ خوش نظر آتے ہیں کہ وہ لکھنا تو جانتے ہیں مگر نہیں جانتے تو وہ ہے خوبصورت لکھنا اور بات پر ہم نے اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے تاکہ ہم ان اصولوں کو سیکھنے کی مسلسل کوشش کر کے اپنی ہینڈرائٹنگ کو خوبصورتی سے آراستہ کر لیں، آج ہم جن حروف تہجی کو خوبصورتی سے لکھنے کی پریکٹس کریں گے وہ حروف تہجی ہیں دال اور رے د/ر



آئیں اور ان الفاظ کو سمجھ کر اصولوں کو ذہن نشین کر کے اس پر پریکٹس کا آغاز کرتے ہیں! نقطہ خمیدہ کو آہستہ آہستہ اوپر سے نیچے کو لائیں یہاں تک کہ اس کی مقدار ڈیڑھ قط ہو جائے اسکے بعد اس میں '' ر'' پڑی (ر) لگا دیں، 'د' اور 'ر' کے سروں کا درمیانی فاصلہ دو قط رہے، جیسا کہ 👇


'' ر'' دو قط ترچھے پڑے خط کو نصف قط موٹا کرکے اس طرح کھینچیں کہ وہ ڈیڑھ قط آگے نکل جائے جیسا کہ 👇




نوٹ :- جب بھی کسی بھی لفظ کی پریکٹس کریں گے تو وہ غلط بنے گا کیونکہ آپ پہلی مرتبہ پریکٹس کررہے ہیں تو اس لیے متعدد بار کی پریکٹس اور کوششوں سے آپ کی ہینڈرائٹنگ بہتری کی جانب آئے گی اور دوران پریکٹس اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ خود کو کاغذ پر جھکا نہ دیں کیونکہ اس سے نا صرف آپ کی نظر کمزور ہوتی ہے بلکہ کمر درد اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل بھی پیدا ہونے کے چانسز بڑھ سکتے ہیں، نشست کا خاص خیال رکھیں شکریہ، اب اس ویڈیو کی مدد سے ان الفاظ کو سمجھنے اور پریکٹس کرنے کی کوشش کریں اور پھر اپنی ہینڈرائٹنگ کی پریکٹسز کی ویڈیوز یا تصاویر بنا کر ہم سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے فیس بک پر یا واٹس ایپ پر رجوع کریں جن کے لنکس اس صفحہ کے آخر میں دستیاب ہیں ویڈیو ملاحظہ کریں 👇



پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایم صفدر عباس المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان، 

Facebook page link


WhatsApp link



HAQ'BABA BLOGS

Articles Writing AFFILIATES promotions Marketing Paintings and Arts Urdu calligrapher And others services provider or Publisher المصوّر آرٹ سٹوڈیو لیہ پنجاب پاکستان

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post