حق بابا بلاگ اردو کیلیگرافی حروف تہجی پریکٹس ہینڈرائٹنگ میں ہم آج جن حروف تہجی پر پریکٹس کرنے جا رہے ہیں وہ ہیں ف؛ ق؛ 👇
ف؛ فے کا سر نیچے سے اوپر کو اس طرح دوبارہ لائیں کہ نیچے اور اوپر کی گولائی پوری ہو جائے اس کے بعد اس میں بے؛ ب لگا کر مکمل کریں جیسا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے 👇
نوٹ؛ ف کے سر کے نیچے اور بے ب؛ کے جوڑ، درمیان ایک قط جگہ رہنی چاہیے،.
اب ہم حرف ِ ق کی پریکٹس کریں گے،
سر ق، قاف ایک نقطہ مدوّر ہے جو قلم کو دوبارہ لگانے سے بنتا ہے، مقدار سر ایک قط پڑا اور سوّا قط کھڑا، نیچے اور اوپر سے گول، اسکے بعد تھوڑا سا لٹکاؤ ہے، پھر دائرہ جیم، ج،؛ لگائیں،
آئیں اسے بھی ہم ویڈیو کی مدد سے سمجھنے اور سیکھ کر پریکٹس کرنے کی کوشش کرتے ہیں 👇
اسے پریکٹس کرتے ہوئے اگر کوئی مزید مدد درکار ہو تو پوسٹ کے آخر میں ہمارے ساتھ رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں شکریہ،
پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایم صفدر عباس المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان،