Urdu Calligraphy practice chapter 4 اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی Urdu Calligraphy handsome handwriting practices (حق بابا بلاگ)

حق بابا بلاگ اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی

Urdu CALLIGRAPHY practice handwriting regular Blogging chapter 4

گزشتہ دنوں سے ہم حروف تہجی کے ہر ایک حرف کی پریکٹس کر کے اپنی ہینڈرائٹنگ کو خوبصورتی میں ڈھالنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور ہم آج جس حرف کو خوبصورتی سے لکھنے کی صلاحیت کو سیکھنے کی کوشش کریں گے وہ حرف ہے( س )



س،،، کا پہلا دندانہ ترچھے قط سے آدھ قط اور دوسرا دندانہ ایک قط کا مثل نصف نقطہ کے بنائیں، اس کے بعد دو قط نیچے کو گردن قدرے خمیدہ بنائیں اور پھر بیضوی دائرہ. جیسا کہ 👇

نوٹ، سین (س) کی دو اشکال ہوتی ہیں جیسا کہ تصویر میں واضع کیا گیا ہے، لمبی س کا استعمال جگہ کے مطابق اور خوبصورتی کے لیے کیا جاتا ہے

اب ہم قلم اور سیاہی سے کاغذ پر ان حروف کو خوبصورتی سے لکھنے کی پریکٹس کریں گے جیسا کہ ویڈیو میں طریقہ کار شامل ہے ان میں سین کی دونوں اشکال کی بناوٹ کے اصولوں اور طریقہ کار کو دکھایا گیا ہے کہ 👇




شین کی کشش ترچھے قط سے شروع کریں. اور اس قدر اتاریں کہ چھ قط ہو جائے، پھر (ب) بے پانچ قط کی ملا کر کشش کو پورا کریں پھر دائرہ سین لگا دیں، 

ویڈیو کی مدد سے الفاظ کی بناوٹ اور طریقہ کار پر غور کریں، سمجھیں اور پھر آہستہ آہستہ قلم اور سیاہی سے کاغذ پر پریکٹس کریں اس سے رفتہ رفتہ آپ کی پریکٹس مضبوط ہوتی چلی جائے گی اور ہینڈرائٹنگ میں ہلکا ہلکا سا نکھار آپ کو واضع طور پر محسوس ہوگا جب ایسا محسوس ہو تو اپنے لکھے گئے خط کو متعلقہ ویڈیو میں لکھے گئے حروف تہجی کے ساتھ میچ کر کے اپنی ہینڈرائٹنگ میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں مسلسل کوشش کر کے اپنی ہینڈرائٹنگ کو خوبصورتی میں ڈھالنے پر کامیابی حاصل ضرور ہوگی، مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس پوسٹ کے آخر میں درج لنکس پر کلک کریں اور ہم سے رجوع کریں شکریہ 


پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایم صفدر عباس المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان 

Facebook page

WhatsApp


HAQ'BABA BLOGS

Articles Writing AFFILIATES promotions Marketing Paintings and Arts Urdu calligrapher And others services provider or Publisher المصوّر آرٹ سٹوڈیو لیہ پنجاب پاکستان

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post

HAQ'BABA BLOGS

Home decoration (POD products)