Urdu Calligraphy practice chapter 3 free course about urdu Calligraphy handsome handwriting practices (حق بابا بلاگ) اردو کیلیگرافی ہینڈ رائٹنگ پریکٹس سیشن 3
اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی Urdu Calligraphy practice chapter 3 چونکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے روزمرہ زندگی میں جو بھی لکھتے ہیں جیسا کہ کاغذ قلم سے پریکٹیکل طور پر ہم لکھتے تو ہیں مگر اکثر لوگ اپنی لکھی گئی تحریر سے صرف اس لئے نہ خوش نظر آتے ہیں کہ وہ لکھنا تو جانتے ہیں مگر نہیں جانتے تو وہ ہے خوبصورت لکھنا اور بات پر ہم نے اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے تاکہ ہم ان اصولوں کو سیکھنے کی مسلسل کوشش کر کے اپنی ہینڈرائٹنگ کو خوبصورتی سے آراستہ کر لیں، آج ہم جن حروف تہجی کو خوبصورتی سے لکھنے کی پریکٹس کریں گے وہ حروف تہجی ہیں دال اور رے د/ر آئیں اور ان الفاظ کو سمجھ کر اصولوں کو ذہن نشین کر کے اس پر پریکٹس کا آغاز کرتے ہیں! نقطہ خمیدہ کو آہستہ آہستہ اوپر سے نیچے کو لائیں یہاں تک کہ اس کی مقدار ڈیڑھ قط ہو جائے اسکے بعد اس میں '' ر'' پڑی (ر) لگا دیں، 'د' اور 'ر' کے سروں کا درمیانی فاصلہ دو قط رہے، جیسا کہ 👇 '' ر'' دو قط ترچھے پڑے خط کو نصف قط موٹا کرکے اس طرح کھینچیں کہ وہ ڈیڑھ قط آگے نکل جائے جیسا کہ 👇 نوٹ :- جب بھی کسی بھی لفظ کی پریکٹس کریں...