Taruk Arts
پاکستانی ٹرک آرٹ جو کہ پوری دنیا میں بےحد شہرت کا حامل ہے دور دراز سے لوگ اسکو اپنی مختلف پراپرٹی پر تیار کروانے پاکستان تشریف لاتے ہیں اور دیگر علاقوں میں اس کی انفرادیت سے لوگوں کو دیگر نت نئے انداز سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں جیسا کہ آپ نے بھی کسی ایسی ویڈیو کو لازماً ملاحظہ کیا ہو گا جو اس فن سے متعلق ہوگی، چونکہ میں بذات خود ایک ہلکا پھلکا سا آرٹسٹ ہوں تو اپنے علم کے مطابق اس فن کا مظاہرہ دیگر پراپرٹیز پر کر چکا ہوں جن میں سے کچھ تصاویر آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ملاحظہ فرمائیں اور آپ کی جانب سے حوصلہ افزائی مجھے مزید تقویت بخشے گی اور میں مزید اضافہ سے دیگر اقسام ٹرک آرٹ کے نمونے آپ کی خدمت میں پیش کرتا رہوں گا،
یوں تو ہر آرٹسٹ اپنی مرضی کی تخلیقات کو مختلف طریقوں سے نت نئے ڈیزائن متعارف کروا رہے ہیں مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر شخص اپنے آپ میں ایک الگ ہی انداز کا مالک ہوتا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس فن میں مہارت حاصل کر کے اسے تخلیق کاروں کے بہترین نمونے بناتے اور داد وصول کرتے ہوئے اکثر دیکھا گیا ہے اور یہی ایک بہترین آرٹسٹ کی اصل کمائی ہوتی ہے، میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر تحصیل و ضلع لیہ سے تعلق رکھتا ہوں اور ہمارے اس علاقے میں اس فن کو اکثر لوگ بالخصوص زمیندار طبقہ اپنے ٹریکٹرز کے بمپرز اور ٹرالی، و مختلف اقسام کے زرعی آلات پر بنوانے کے خواہاں ہوتے ہیں جس سے انکی ان پراپرٹیز میں خوبصورتی اور انفرادیت پیدا ہو جاتی ہے اور علاقے کے دیگر لوگ اس کو بے حد پسند کرتے ہیں
کچھ عرصہ قبل میں نے ایک ٹریکٹر کے بمپر کو ڈیزائن کیا تھا اسے بھی آپکی خدمت میں پیش کر رہا ہوں