(حق بابا بلاگ) اردو کیلیگرافی ہینڈ رائٹنگ پریکٹس URDU CALLIGRAPHY CHAPTER 1

     Urdu Calligraphy

 Chapter 1 for students about handsome handwriting practice

اردو کیلیگرافی پریکٹس

نوٹ:- ہر وہ طالب علم جسکی ہاتھ سے لکھنے کی صلاحیت بےحد کمزور ہے سکول میں یا امتحانات میں اس کے پیپرز لکھتے وقت اسکو اپنی ہینڈرائٹنگ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے تو ابھی سے شروع کرے ہمارے بلاگ پر اسکی اور اس جیسے تمام بچوں کی اس پریشانی کا حل موجود ہے اور وہ بھی بالکل مفت میں، 


قلم کی گرفت سے انگلیوں کے پٹھوں پر بوجھ پڑتا ہے، اور انگلیاں آسانی سے حرکت نہیں کر سکتیں. قلم پکڑنے کا انداز غلط ہو تو لکھنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے اور حروف بھی ٹیڑھے میڑھے اور بھونڈے بنتے ہیں،

قلم پکڑنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے قلم تھاما جائے اور درمیانی انگلی کا اسے سہارا حاصل ہو قلم نرمی سے تھام کر انگلیوں کو متوازن رکھنا چاہیے،

اب بڑھتے ہیں پریکٹس کی طرف،،،! تو سب سے پہلے ہم جس لفظ کی پہلی پریکٹس کریں گے وہ ہے الف ( ا )

الف ا ، تین قط کھڑا ہوتا ہے درمیان میں قدرے خم، موٹائی نصف قط 

جیسا کہ اس ویڈیو میں سمجھایا گیا ہے 👇


قلم کو کاغذ پر رکھ کر اس طرح حرکت دیں کہ قلم کے تین قط کے برابر ایسی لکیر بن جائے جو نصف قط کے برابر چلی ہو اور اوپر اور نیچے سے باریک ہو یہ الف بے،. 


ہماری اگلی پریکٹس لفظ بے(ب) سے متعلق ہے؛! 


ب کی دو شکلیں ہیں، ایک 3 قط 5 قط اور 7 قط کی اور دوسری شکل 9، 11، یا 13 قط پر لکھی جاتی ہے، 

اس ویڈیو کی مدد سے اسکی پریکٹس کرنے اور سمجھنے کی کوشش کریں 👇



ب کو ترچھے قلم سے شروع کریں، بتدریج پورے قط پر لے جا کر تمام کریں، لچک دار انداز ہو اور آمنے سامنے سے برابر ہو جیسے کہ ویڈیو میں سمجھایا گیا ہے، اور جو ب لمبی ہوتی ہے اسکا آخری سرا گول اور شکل کشتی کے مانند ہوتی ہے، 

آپ اس مشق کو پریکٹس میں شامل کریں تھوڑی کوشش کے بعد آپ کو بہتری واضع محسوس ہو گی، اس کے علاوہ اگر آپ کو سمجھنے میں کسی دشواری کا سامنا ہو رہا ہے تو آپ ہم سے ہمارے واٹس ایپ پر رجوع کر کے مزید اپنی پریکٹس کو آسان بنا سکتے ہیں WhatsApp, click here for join, Safdar Abbas


نوٹ:- ہم اگلی قسطوں میں روزانہ کی بنیاد پر تمام حروف تہجی کے الفاظ پر مشتمل پریکٹسس کو یقینی بناتے ہوئے اپنا بلاگ شائع کریں گے جس سے مدد لے کر آپ کو مکمل اردو کیلیگرافی پریکٹسس میسر ہوں گی اور اس سے متعلق مکمل کورس دستیاب ہوگا وہ بھی بالکل مفت آپ کو باقاعدگی کے ساتھ کچھ وقت نکال کر اس پر اپنی پریکٹسس کو یقینی بنانا ہوگا شکریہ 


پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایم صفدر عباس المصور آرٹ سٹوڈیو نورآبادتحصیل و ضلع لیہ پنجاب پاکستان +923357787199




HAQ'BABA BLOGS

Articles Writing AFFILIATES promotions Marketing Paintings and Arts Urdu calligrapher And others services provider or Publisher المصوّر آرٹ سٹوڈیو لیہ پنجاب پاکستان

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post

HAQ'BABA BLOGS

Google's Trillium Chip: