Print-on-demand products سے متعلق اردو بلاگ

پرنٹ آن ڈیمانڈ مصنوعات کی آن لائن خریداری اور فروخت کرنا







ایک زبردست اور مفت کاروبار جس سے بہترین منافع بخش حکمت عملی تشکیل دی جا سکتی ہے، 

ہمارے معاشرے میں ہر وقت ہر طرف مختلف اقسام مصنوعات ہر شخص کے زیر استعمال ہوتے ہیں جیسے کہ کپڑے، برتن، کچن کا سامان، سفری سامان، کاروں کے لیے لوازمات، پوسٹرز، بینرز و دیگر اقسام مصنوعات شامل ہیں 

 
Individual and attractive design از HAQ'BABA DIGITAL ARTS STUDIO

دکاندار طبقہ 

مصنوعات کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ہر دکاندار ہمہ وقت دستیاب انفرادی مصنوعات کی تلاش میں رہتے ہیں اور منافع بخش مصنوعات کو اپنے آن لائن اور آف لائن سٹورز پر فروخت کرنے کے خواں ہوتے ہیں جیسے کہ ایمیزون، شاپیفائی، و دیگر اقسام آن لائن ویب سائٹس اس قسم کی سروسز فراہم کر رہی ہیں، اس نقطہ نگاہ سے پرنٹ آن ڈیمانڈ کے پراسیس کو تشکیل دیا گیا ہے کہ مختلف اقسام مصنوعات پر ڈیجیٹل ڈیزائنوں کو پرنٹنگ پراسیس سے گزار کر ڈراپ شپنگ کر دیا جاتا ہے اور پھر دکانوں پر فروخت کر کے منافع حاصل کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ دیگر لوگ ان مصنوعات کو ذاتی استعمال کے لئے بھی خریدنے کے خواہشمند ہوتے ہیں جیسے کہ ایک ڈیزائنر اپنے ڈیزائنز کو ان مصنوعات پر ایڈجسٹ کرنے کے بعد شائع کرتا ہے اور پھر کسی شخص کو ڈیزائن کردہ ٹی شرٹس وغیرہ وغیرہ پسند آتی ہے تو وہ اسے فوراً خریدنے کا ارادہ کرتا ہے.

فری لانسرز اور انفرادی ڈیزائنوں پر مشتمل مصنوعات کی تشکیل اور فروخت 



آج سے پہلے ڈیزائنوں کی تخلیق بہت پیچیدہ عمل ہوتا تھا کافی محنت درکار ہوتی تھی اور بہت زیادہ وقت لگتا تھا مگر اب اے آئی ٹولز نے اس عمل کو بے حد آسان بنا دیا ہے جو کہ فری لانسرز کے لیے بہترین حکمت عملی پیش کرتا ہے بس ایک پرامپٹ لکھ کر اے آئی ٹول میں شامل کریں تو وہ فوراً آپ کے لیے مطلوبہ آرڈرز پر ڈیجیٹل آرٹ بنا دے گا پھر اس تخلیق کو مناسب مطلوبہ مصنوعات پر ایڈجسٹ کرنے کے بعد موک اپ کے ساتھ شائع کریں گے اور دیگر اقسام سوشل میڈیا پر پر شامل کرنے کے بعد اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں اس کے لیے Printify website کو آزمائیں کینوا ویب سائٹ کا استعمال کریں جو کہ بہت بہترین انتخابات میں سے ایک ہے Canva
Print-on-demand products از HAQ'BABA DIGITAL ARTS STUDIO

فوائد اور انفرادیت 

جو لوگ اپنی مصنوعات کو بناتے ہیں جیسے کہ کپڑے، برتن، کچن کا سامان، سفری سامان، و دیگر اقسام لوازمات بنانے والی فیکٹریاں تو پھر ان مصنوعات کو انفرادی شکل میں ڈھالنے کے لیے انفرادی ڈیزائن کی تخلیقات بہت ضروری عمل ہے اور تقریباً دنیا بھر میں اس پر کام ہو رہا ہے فری لانسرز ہوں یا بطور ڈیزائنر جاب ہولڈرز اس عمل کو تشکیل دینے کے لیے سرگرم ہوتے ہیں، جیسے کہ حق بابا بھی ان مصنوعات کو بطور ڈیزائنر شائع کرتا ہے جیسے کہ پرینٹیفائی پاپ اپ سٹور، فیس بک پیج بلاگر صفحہ واٹس ایپ چینل و دیگر اقسام سائٹس شامل عمل ہیں، دکاندار جب بھی چاہیں ہمارے پرینٹیفائی سٹور پر مطلوبہ مصنوعات کی خریداری کر سکتے ہیں اس لنک پر کلک کریں HAQ'BABA PRINTIFY STORE






آئیں کچھ باتیں Tech Accessories پر بھی کر لیتے ہیں کہ ٹیکنیکی لوازمات کو ہم کیوں ڈیزائن کریں وغیرہ!



دراصل تحفہ دینا ایک ایسا عمل ہے جس سے محبتوں میں اضافہ اور یادیں تازہ رہتی ہیں، 
اس دنیا میں مختلف اذہان کے لوگ ہیں جو کہ انفرادی مصنوعات کو پسند کرتے ہیں، ذاتی طور پر استعمال کیلئے یا پھر بطور تحائف وغیرہ، ان تمام صورتوں میں کیسا محسوس ہو گا کہ مصنوعات پر ڈیزائن پرنٹ کروایا جائے تاکہ مصنوعات کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا باعث بنے اور اس کے ساتھ بہترین یادیں بھی 




HAQ'BABA BLOGS

Articles Writing AFFILIATES promotions Marketing Paintings and Arts Urdu calligrapher And others services provider or Publisher المصوّر آرٹ سٹوڈیو لیہ پنجاب پاکستان

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post

HAQ'BABA BLOGS

Home decoration (POD products)