حلوہ پر مبنی ایک آرٹیکل، مذہبی جماعتوں کا ردعمل، ایک سوال، اور کچھ خیالات، حق بابا بلاگ

عربی کیلیگرافی لباس پر لکھا لفظ حلوہ اور اس سلسلے میں مختلف اذہان کے تبصرے، اور چند دیگر سوالات،


حال ہی میں کچھ روز قبل پاکستان کے نیوز چینلز پر خبر بریک کی گئی ہے کہ ایک خاتون نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا اس پر عربی کیلیگرافی میں لفظ حلوہ لکھا تھا جو کہ کچھ لوگوں اور علماء کے نزدیک گناہ ہے وغیرہ؛. 


موجودہ دور میں اکثر اوقات کچھ نہ کچھ عجیب سے عجیب معاملات نظر آتے ہیں مگر علم و ادب یا کلچر کے مطابق اگر جائزہ لیا جائے تو کچھ حد تک درست بھی ہوتے ہیں اور کچھ حد تک جہالت سے لیز بھی، جو ہمارا معاشرہ مختلف سوالات و سوچوں میں تقسیم ہو جاتا ہے،

دوستو! ہم اگر علماء کی رائے پر غور کریں تو انکے مطابق یہ توہین مذہب ہے اور عام فہم لوگوں کے مطابق یہ صرف ایک فیشن سے زیادہ کچھ بھی نہیں، و دیگر،،، 

اب ذرا اس بات پر غور کرتے ہیں کہ علماء کرام کے مطابق جو سٹائل مذہبی اعتبار سے نظر آئے اس کو دنیاوی فیشن کے طور پر استعمال کرنا جرم ہے، جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ لفظ حلوہ میں دین و ادب کا سوال کیسے پیدا ہوتا ہے وغیرہ؟ 

جہاں تک علماء کی بات ہے تو عربی زبان کی مشابہت کیلیگرافی کسی دوسرے شعبہ میں ممنوع ہے، فرض کریں کہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے عربی شخص کو عربی زبان میں گالی دے رہا ہو تو کیا عربی زبان قرآن مجید کی زبان کی مشابہت نہیں رکھتی؟ ویسے گالیاں دینے کی عادت ہونا بری بات ہے مگر پھر بھی لوگ اس عمل کو انجام دیتے ہیں، ان کے لیے علماء کرام کی کیا رائے ہے؟ میری گزارش ہے کہ میرے علم میں اضافہ فرمائیں کیونکہ بحیثیت انسان میں بھی خطاء کا پُتلا ہوں، 


فساد کا استعمال کرنا شر پھیلانا یا فسادات کا ساتھ دینا ایک شیطانی عمل ہوتا ہے اور اس عمل سے دوری اختیار کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہوتا ہے، عربی زبان ہی اگر مذہب ہے تو پھر عربی زبان مجھ سے یا آج کل کے تمام علماء کرام سے زیادہ بہتر ابوجہل( لعنت) کو بولنا آتی تھی مگر اس کے نام سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں کس حد تک جہالت بھری ہوئی تھی، 

ایک گزارش 

کوئی بھی مذہب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ معاشرے میں موجود اخلاقیات کی نفی کی جائے ہمیشہ اخلاقی اقدار ہی ہمارے مراسم اور امن کا ضامن ہوتا ہے، ویسے بھی ہر شخص اپنے عرق میں غرق ہے اور ہم لوگ ہیں کہ مزید بدامنی کی جانب گامزن ہیں، موجود حالات کے مطابق پاکستان کے علاوہ ہر جگہ موجود ہر ایک انسان کو اس فسادات آمیز لوگوں سے خود کو محفوظ رکھنا کسی غنیمت سے کم نہ ہو گا، اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو دانشمندانہ سوچ وہ سمجھ سے آراستہ فرمائے آمین اور جاہل و فسادی گروہوں پر ابدی لعنت کو مسلط کرے، اور چند دیگر سوالات بھی ذہن میں ہیں مگر بہتر سمجھتا ہوں کہ اپنی اس مختصر سی تحریر پر آپ کی رائے ضرور حاصل کروں تاکہ میرے علم میں آپ کی بدولت اضافہ ہو جائے، شکریہ 


HAQ'BABA BLOGS

Articles Writing AFFILIATES promotions Marketing Paintings and Arts Urdu calligrapher And others services provider or Publisher المصوّر آرٹ سٹوڈیو لیہ پنجاب پاکستان

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post

HAQ'BABA BLOGS

Home decoration (POD products)