حق بابا آرٹس اینڈ کلچر ہسٹری بلاگ المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان

 کلچر اینڈ کلچرل آرٹ ورک

المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان

   مندر مائی ماتا ع ہسٹری اینڈ آرٹ

               تعارف

پنجاب پاکستان کے شہر ڈسٹرکٹ لیہ کے محلہ نور آباد میں موجود ایک کئی سو سال پرانا مندر مائی ماتا ع رانی کے نام سے پہچانا جاتا ہے جسکی تاریخ بہت قدیم ہے!

کئی سو سال قبل مسیح یہ فیملی یہاں آباد ہوئی تھی اور اس وقت کے مطابق اس علاقے کے معتبر اور اولیاء کرام میں انکا شمار ہوتا ہے. لیہ کے بزرگ ولی اللہ پیر حضرت کموکامل رح جن کا مزار بھی اس مندر سے چند قدموں کی مسافت پر واقع ہے، کہا جاتا ہے کہ ماتا رانی رح کے بھائی ہیں اور اس علاقے کے پیر گھرانے میں شمار ہوتے تھے اور سب سے بڑے زمیندار بھی کافی عرصہ قبل.. ماتا ہندی زبان میں ماں کو کہتے ہیں اور کچھ بزرگوں کے مطابق ماتا رانی رح کا تعلق ہندو برہمن بتایا جاتا ہے.. جن کا ایمان محمد و آل محمد علیہ الصلوۃ والسلام پر تھا اور یہ ہندوستان کے کسی علاقے سے یہاں مقیم ہوئے پیر سید شاہ اشرف ع کا زمانہ اور یہ خاندان ایک ہی وقت تھا وغیرہ....!

کہا جاتا ہے کہ عرب کے کسی ظالم مسلمان بادشاہ نے جب ان سے کسی ظلم کا ارادہ کیا اور جب وہ اس جگہ پہنچا تو خدا ذوالجلال کے حکم سے زمین کھلی اور ماتا رانی رح اس میں داخل ہو کر پردہ غیب میں چلی گئیں اور آج بھی ان کی جاہ غیب اور عمارت موجود ہے جو کہ کچھ اس حالت میں ہے 


چونکہ یہ مقام میرے اپنے علاقے میں واقع ہے تو بطور ایک آرٹسٹ میں نے اس مقام کو کلچرل آرٹ ورک سے ایکسپلور کیا اور اس مقدس جگہ پر کچھ آرٹ ورک بنایا اور کوشش کی ہے کہ میں ان سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کر سکوں (لعنت ہو ظالمین پر) اور درود سلام ہو آل پیغمبر و اولیاء کرام پر صلوٰۃ

       کلچرل آرٹ ورک

المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان 








نوٹ 

شائقین حضرات اپنی من پسند پینٹنگز اور کلچرل آرٹ سروسز کیلئے آن لائن اور آف لائن جوائن کر سکتے ہیں 


  مجسمہ آرٹ سروسز لیہ

تعارف!

صدیوں پہلے جب رنگ ایجاد نہیں ہوے تھے اور مصوری کے شائقین اپنے بزرگوں و دیگر کی تصویری یادوں کو محفوظ بنانے کیلئے مجسمہ سازی کے فن کی طلب رکھتے تھے اور آرٹسٹ کرام ایسے شاہکار تخلیق کیا کرتے تھے جنہیں آج بھی انفرادی مقام حاصل ہے اور کئی آرٹسٹ آج بھی اسکی بہترین سروسز فراہم کررہے ہیں اور پوری دنیا میں اس فن کے شائقین کثرت سے پائے جاتے ہیں 

لیہ شہر میں پہلی مرتبہ مجسمہ آرٹ ہماری جانب سے فراہم کیا جا رہا ہے اور اس فن کی عطاء خالق کائنات کی کرم نوازی کے بعد ایک بزرگ مرد قلندر ہستی بابا جوگی لجپال سگ در سیدہ ص نے سکھائی... میں ویسے تو بچپن سے اس آرٹ کا شوقین تھا مگر جب میری ملاقات ان قلندر ذات سے ہوئی تو یہ کافی عمررسیدہ شخصیت جو کہ 100 سال سے کچھ زیادہ عرصہ کے ہو چکے تھے تو مجھے ان کی خدمت گزاری کا شرف حاصل ہوا جب سرکار سے اپنے آرٹ کے شوق کا اظہار کیا تو نگاہ قلندر اور مدد خدا سے اس فن کا آغاز کیا جس میں ان مرد قلندر کی تصویر اور مجسمہ آرٹ بھی بنایا اور دور حاضرہ کے ولی جناب حضرت عبدالستار ایدھی رح کا بھی ایک مجسمہ بنایا اور بسم اللہ سے شہر لیہ میں پہلی مرتبہ اس آرٹ کو متعارف کروایا اور دعا گو ہوں کہ خالق کائنات مجھ نا چیز سے آرٹسٹ کو مزید بہتری اور ترقی عطاء فرمائے آمین 




مجسمہ سازی و کلچرل آرٹ سروسز دستیاب ہیں اپنے پیاروں و دیگر کی مجسمہ آرٹ سروسز حاصل کریں 

برتن بنانے والی دریائی مٹی کا استعمال کر کے مجسمے کی تخلیق کو مکمل کیا جاتا ہے 


آرٹسٹ ایم صفدر عباس المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان Facebook

HAQ'BABA BLOGS

Articles Writing AFFILIATES promotions Marketing Paintings and Arts Urdu calligrapher And others services provider or Publisher المصوّر آرٹ سٹوڈیو لیہ پنجاب پاکستان

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post

HAQ'BABA BLOGS

Home decoration (POD products)