Posts

HAQ'BABA SHOP ON TEESPRING.COM

Image
HAQ'BABA   SHOP Teespring.com پر مختلف قسم کے پروڈکٹس پر اے آئی کی مدد سے تخلیق کردہ تصاویر، یا آن ڈیمانڈ کسی بھی قسم کی کوئی بھی تصویر کو پرنٹ کرکے کسٹمرز کو شپ کر دیا جاتا ہے، اسی اعتبار سے ہم بھی مختلف اقسام پروڈکٹس پر کچھ نا کچھ پرنٹ تصاویر کو خوبصورتی سے مینشن کر کے شائع کر رہے ہیں اس میں اگر آپ کو ہماری طرف سے شائع کردہ کوئی بھی پروڈکٹ مثلاً مگ، ٹی شرٹ، بیگ، و دیگر اشیاء بمعہ ڈیزائن پسند ہو تو آپ اسے خرید کر شپ کروا سکتے ہیں، teespring یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اپنے تمام پروڈکٹس کو شپ کرنے کا پابند ہے، چند پروڈکٹس حق بابا شاپ جو کہ ہم نے اس ویب سائٹ پر نیو لانچ کی ہے، پر مگ آرٹ کو شائع کر رہے ہیں جس کو آپ بآسانی خرید سکتے ہیں، اس لنک پر کلک کریں  My teespring shop link Hoodies & Sweatshirts Click and buy ضرور وزٹ کریں، اور اگر آپ بھی اپنے آرٹ ورک کو یہاں ڈیجیٹل ایسڈز کے لیے سروسز فراہم کرنے کے خواہاں ہوں تو اس ویب سائٹ پر اپنا سٹور بنا کر سروسز کا حصہ بن سکتے ہیں اور بہترین روزگار کے لئے اہل ہو سکتے ہیں شکریہ 

Urdu calligraphy chapter 9 free courses for students from Haq baba blog اردو کیلیگرافی حروف تہجی پریکٹس ہینڈرائٹنگ

Image
حق بابا بلاگ   Urdu calligraphy chapter 9 اردو کیلیگرافی حروف تہجی پریکٹس ہینڈرائٹنگ میں ہم آج جن حروف تہجی پر پریکٹس کرنے جا رہے ہیں وہ ہیں و، ہ،  و، مثلِ سر ق، ہے اور پھر ر، پریدہ ملائیں. ویڈیو 👇 ہ، کی پانچ اشکال ہیں، نقطہ مدوّر ایک قط سر مثلِ ذ، کےاور نیچے سرِ ص، معکوس کا اور بیچ میں سفیدی طولاً و عرضاً ایک قط آخر کی نوک ایک قط، باقی 4 اشکال کو ہم نے اپنی ویڈیو میں لکھ کر دیکھایا ہے ویسے لکھنے کی کوشش کریں اور اگر سمجھ نہ آئے تو واٹس ایپ پر رجوع کریں گے تو ہم اس پر بھی تفصیلی بلاگ آپ کی خدمت میں پیش کر دیں گے شکریہ،  ویڈیو ملاحظہ فرمائیں 👇 پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایم صفدر عباس المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان  Facebook Page المصور آرٹ سٹوڈیو Whatsapp

Urdu calligraphy chapter 8 free courses for students from Haq baba blog handwriting skills اردو کیلیگرافی حروف تہجی پریکٹس ہینڈرائٹنگ

Image
اردو کیلیگرافی حروف تہجی پریکٹس ہینڈرائٹنگ میں ہم آج جن حروف تہجی پر پریکٹس کرنے جا رہے ہیں وہ  ہیں کہ، ک، ل، م، ن،  " کاف، ک، کا پہلا جز مثلِ الف کے اور اسکے ساتھ بے ب، لمبی یا بے چھوٹی لگائیں جیسے کہ آپ ویڈیو میں ملاحظہ کریں گے 👇 سرا کاف نصف قط موٹا ہو اور سلامی اوپر سے بتدریج نیچے کو دو قط ہونی چاہئے جیسا کہ 👇 اب ہم ل، م، ن، کو خوبصورتی کے ساتھ لکھنے کی پریکٹس کریں گے الف ل کی گولائی سے پہلے پانچ قط کا، موٹائی نصف قط اور بائیں جانب قدرے خم کے بعد دائرہ س سین لگا کر مکمل کریں گے، میم م، کو اس طرح لکھیں کہ ایک نقطہ چوکھٹا ترچھا بنائیں اور اس پر قلم کو اس طرح کھینچ کر لائیں کہ وہ نقطہ اوپر سے آدھا کھلا رہے اور آدھا بند ہو جائے، اب اس میں نصف دائرہ کا گھماؤ ڈال کر اوپر سے موٹا نیچے سے گاؤ دُم پتلا دنبالہ بنائیں جیسا کہ 👇 اسکے بعد، ن، الف نون کا دو قط اور موٹائی نصف قط، اندر سے خم اور دائرہ مثل س، سین کے بنائیں جیسے کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ہم ویڈیو کی مدد سے سیکھنے کی کوشش کریں گے تو 👇 اپنی پریکٹس پر دل لگا کر کوشش کریں گے تو آپ کو اپنی کارکردگی میں متاثر کن تبدیلی محسوس ...

Urdu calligraphy chapter 7free course for students from Haq baba blog, اردو کیلیگرافی حروف تہجی پریکٹس ہینڈرائٹنگ

Image
حق بابا بلاگ اردو کیلیگرافی حروف تہجی پریکٹس ہینڈرائٹنگ میں ہم آج جن حروف تہجی پر پریکٹس کرنے جا رہے ہیں وہ ہیں ف؛ ق؛ 👇 اور👇 ف؛ فے کا سر نیچے سے اوپر کو اس طرح دوبارہ لائیں کہ نیچے اور اوپر کی گولائی پوری ہو جائے اس کے بعد اس میں بے؛ ب لگا کر مکمل کریں جیسا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے 👇 نوٹ؛ ف کے سر کے نیچے اور بے ب؛ کے جوڑ، درمیان ایک قط جگہ رہنی چاہیے،.  اب ہم حرف ِ ق کی پریکٹس کریں گے،  سر ق، قاف ایک نقطہ مدوّر ہے جو قلم کو دوبارہ لگانے سے بنتا ہے، مقدار سر ایک قط پڑا اور سوّا قط کھڑا، نیچے اور اوپر سے گول، اسکے بعد تھوڑا سا لٹکاؤ ہے، پھر دائرہ جیم، ج،؛ لگائیں،  آئیں اسے بھی ہم ویڈیو کی مدد سے سمجھنے اور سیکھ کر پریکٹس کرنے کی کوشش کرتے ہیں 👇 اسے پریکٹس کرتے ہوئے اگر کوئی مزید مدد درکار ہو تو پوسٹ کے آخر میں ہمارے ساتھ رابطے کے لئے لنک پر کلک کریں شکریہ،  پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایم صفدر عباس المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان،  Facebook Page Whatsapp

Urdu calligraphy chapter 6 free course for students from Haq baba blog

Image
حق بابا بلاگ اردو کیلیگرافی حروف تہجی پریکٹس سیشن 6 جیسے کہ گزشتہ روز سے جاری حروف تہجی کی پریکٹس ہم کر رہے ہیں اور آج ہم جس حرف کو خوبصورتی سے لکھنا سیکھیں گے وہ حرف ہے  عین، ع سر "ع" آدھ قط پڑا اور آدھ قط ترچھا، دونوں مل کر ایک قط نیچے سے قدرے خالی اوپر سے گول، ایک نقطہ مدوّر نیچے سے گول، اوپر سے خالی، آغوش میں ایک قط خالی جگہ اور آدھ قط نوک جو نقط مدوّر سے ملی ہے، پھر تین قط کی گردن، بعدہ دائرہ مثل جیم، ج، جیسا کہ وڈیوز میں واضع کیا گیا ہے، ملاحظہ کریں 👇 Next👇 Next 👇 Rechecking after practical  👇 مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے حسب ضرورت فیس بک پیج  المصور آرٹ سٹوڈیو Facebook Page واٹس ایپ  Whatsapp  پر رابطہ کر سکتے ہیں شکریہ،  پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایم صفدر عباس المصور آرٹ سٹوڈیو نور آباد لیہ پنجاب پاکستان 

اردو کیلیگرافی حروف تہجی پریکٹس (حق بابا بلاگ) Urdu calligraphy chapter 5 free course for students

Image
حق بابا بلاگ Urdu calligraphy chapter 5 اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی چونکہ کل ہم نے س، ش، کو خوبصورتی کے ساتھ لکھنے کی پریکٹس کی تھی اور اس اردو رسم الخط جسکو خط نستعلیق بھی کہتے ہیں اس کے اصول سمجھتے ہوئے اس پر اپنی پریکٹس کا آغاز کیا تھا مگر آج ہم جن حروف تہجی پر پریکٹس کرنے جا رہے ہیں وہ ہیں ص، اور؛ ط 👇 سر (  ص ) کی لکیر ایک قط جیسا کہ 👇 نقطہ مدور ایک قط جیسا کہ 👇 (ب) بے ناخنی دو قط، بیچ میں سفیدی ڈیڑھ قط جیسا کہ 👇 اسکے بعد سین (س) لگا کر مکمل کریں گے جیسا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے 👇 اس کے بعد ہم حرف (ط) کو اردو رسم الخط کے اصول سمجھتے ہوئے لکھنے کی کوشش کریں گے تو سر (ط) کا تین قط الف نما جیسا کہ 👇 ایک نقطہ مدور اس کے نیچے اور پھر رے (ر) افتادہ لگائیں، جیسے کہ 👇 (ص) کی کرسی چوتھی لکیر پر اور (ط) کی تیسری لکیر پر ہے،  آئیں اب ہم ذرا اس کو بھی ویڈیو کی مدد سے سمجھنے، سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جیسا کہ 👇 مزید معلومات کے لیے پہلے کی طرح آپ اس پوسٹ کے آخر میں موجود لنکس پر کلک کر کے ہمیں فیس بک اور واٹس ایپ پر جوائن کر سکتے ہیں لیکن امید ہے کہ آپ کو اسی پوسٹ میں ممکنہ ...

Urdu Calligraphy practice chapter 4 اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی Urdu Calligraphy handsome handwriting practices (حق بابا بلاگ)

Image
حق بابا بلاگ اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی Urdu CALLIGRAPHY practice handwriting regular Blogging chapter 4 گزشتہ دنوں سے ہم حروف تہجی کے ہر ایک حرف کی پریکٹس کر کے اپنی ہینڈرائٹنگ کو خوبصورتی میں ڈھالنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور ہم آج جس حرف کو خوبصورتی سے لکھنے کی صلاحیت کو سیکھنے کی کوشش کریں گے وہ حرف ہے(  س ) س،،، کا پہلا دندانہ ترچھے قط سے آدھ قط اور دوسرا دندانہ ایک قط کا مثل نصف نقطہ کے بنائیں، اس کے بعد دو قط نیچے کو گردن قدرے خمیدہ بنائیں اور پھر بیضوی دائرہ. جیسا کہ 👇 نوٹ، سین (س) کی دو اشکال ہوتی ہیں جیسا کہ تصویر میں واضع کیا گیا ہے، لمبی س کا استعمال جگہ کے مطابق اور خوبصورتی کے لیے کیا جاتا ہے اب ہم قلم اور سیاہی سے کاغذ پر ان حروف کو خوبصورتی سے لکھنے کی پریکٹس کریں گے جیسا کہ ویڈیو میں طریقہ کار شامل ہے ان میں سین کی دونوں اشکال کی بناوٹ کے اصولوں اور طریقہ کار کو دکھایا گیا ہے کہ 👇 شین کی کشش ترچھے قط سے شروع کریں. اور اس قدر اتاریں کہ چھ قط ہو جائے، پھر (ب) بے پانچ قط کی ملا کر کشش کو پورا کریں پھر دائرہ سین لگا دیں،  ویڈیو کی مدد سے الفاظ کی بناوٹ او...

Urdu Calligraphy practice chapter 3 free course about urdu Calligraphy handsome handwriting practices (حق بابا بلاگ) اردو کیلیگرافی ہینڈ رائٹنگ پریکٹس سیشن 3

Image
اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی Urdu Calligraphy practice chapter 3 چونکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے روزمرہ زندگی میں جو بھی لکھتے ہیں جیسا کہ کاغذ قلم سے پریکٹیکل طور پر ہم لکھتے تو ہیں مگر اکثر لوگ اپنی لکھی گئی تحریر سے صرف اس لئے نہ خوش نظر آتے ہیں کہ وہ لکھنا تو جانتے ہیں مگر نہیں جانتے تو وہ ہے خوبصورت لکھنا اور بات پر ہم نے اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے تاکہ ہم ان اصولوں کو سیکھنے کی مسلسل کوشش کر کے اپنی ہینڈرائٹنگ کو خوبصورتی سے آراستہ کر لیں، آج ہم جن حروف تہجی کو خوبصورتی سے لکھنے کی پریکٹس کریں گے وہ حروف تہجی ہیں دال اور رے د/ر آئیں اور ان الفاظ کو سمجھ کر اصولوں کو ذہن نشین کر کے اس پر پریکٹس کا آغاز کرتے ہیں! نقطہ خمیدہ کو آہستہ آہستہ اوپر سے نیچے کو لائیں یہاں تک کہ اس کی مقدار ڈیڑھ قط ہو جائے اسکے بعد اس میں '' ر'' پڑی (ر) لگا دیں، 'د' اور 'ر' کے سروں کا درمیانی فاصلہ دو قط رہے، جیسا کہ 👇 '' ر'' دو قط ترچھے پڑے خط کو نصف قط موٹا کرکے اس طرح کھینچیں کہ وہ ڈیڑھ قط آگے نکل جائے جیسا کہ 👇 نوٹ :- جب بھی کسی بھی لفظ کی پریکٹس کریں...

(حق بابا بلاگ) اردو کیلیگرافی ہینڈ رائٹنگ پریکٹس URDU CALLIGRAPHY CHAPTER 2

Image
Urdu   calligraphy   practice chapter 2 اردو کیلیگرافی پریکٹس حروف تہجی جیسا کہ ہم نے چیپٹر 1 میں حروف تہجی کی پریکٹس سے حروف کی اشکال کو خوبصورتی سے لکھنے کی صلاحیت کو سیکھنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور کل تک ہم نے لفظ الف اور بے ا، ب، کو خوبصورتی کے اصولوں پر لکھنے پر اپنی توجہ کو مرکوز رکھا تھا اور آج ہم جس حرف کو خوبصورتی سے لکھنے کی پریکٹس کریں گے وہ حرف ہے جیم، ج ہم شکل حروف مثلاً ج، چ، ح، خ کے لکھنے کا انداز ایک ہی ہے، جیم کی نوک آدھ قط ترچھی اور ڈیڑھ قط پڑی اور نصف قط موٹی ہے اسے جیم کا سرا کہتے ہیں جیسا کہ 👇 اسکے بعد ایک خم دار لکیر تین قط کی یہ گردن کہلاتی ہے جیسا کہ 👇 اس کے بعد اوپر سے نیچے تک قلم کو موٹا کرتے ہوئے اڑھائی قط کا لٹکاؤ مکمل کریں، گردن اور لٹکاؤ جیم کے سرے سے اندر باہر نہ ہو جیسا کہ 👇 جیم کا دائرہ بیضوی ہوتا ہے، جیم کے نوک سر اور گردن کے درمیان ایک قط کا فاصلہ رکھنا چاہیئے، جہاں تین قط کی گردن ختم ہو وہاں سے جیم کے آخری سرے تک اگر لکیر کھینچیں تو ساڑھے تین قط لمبی ہو اور اس کے نیچے جیم کے پیٹ کا گہراؤ اڑھائی قط ہو جیسا کہ 👇 جیم کی نشست و کرسی چوتھ...

(حق بابا بلاگ) اردو کیلیگرافی ہینڈ رائٹنگ پریکٹس URDU CALLIGRAPHY CHAPTER 1

Image
      Urdu Calligraphy  Chapter 1 for students about handsome handwriting practice اردو کیلیگرافی پریکٹس نوٹ:- ہر وہ طالب   علم جسکی ہاتھ سے لکھنے کی صلاحیت بےحد کمزور ہے سکول میں یا امتحانات میں اس کے پیپرز لکھتے وقت اسکو اپنی ہینڈرائٹنگ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے تو ابھی سے شروع کرے ہمارے بلاگ پر اسکی اور اس جیسے تمام بچوں کی اس پریشانی کا حل موجود ہے اور وہ بھی بالکل مفت میں،  قلم کی گرفت سے انگلیوں کے پٹھوں پر بوجھ پڑتا ہے، اور انگلیاں آسانی سے حرکت نہیں کر سکتیں. قلم پکڑنے کا انداز غلط ہو تو لکھنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے اور حروف بھی ٹیڑھے میڑھے اور بھونڈے بنتے ہیں، قلم پکڑنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے قلم تھاما جائے اور درمیانی انگلی کا اسے سہارا حاصل ہو قلم نرمی سے تھام کر انگلیوں کو متوازن رکھنا چاہیے، اب بڑھتے ہیں پریکٹس کی طرف،،،! تو سب سے پہلے ہم جس لفظ کی پہلی پریکٹس کریں گے وہ ہے الف ( ا ) الف ا ، تین قط کھڑا ہوتا ہے درمیان میں قدرے خم، موٹائی نصف قط  جیسا کہ اس ویڈیو میں سمجھایا گیا ہے 👇 قلم کو کاغذ پر رکھ کر ا...

Pakistani Taruk Arts oil paint painting and Art حق بابا بلاگ

Image
Taruk  Arts پاکستانی ٹرک آرٹ جو کہ پوری دنیا میں بےحد شہرت کا حامل ہے دور دراز سے لوگ اسکو اپنی مختلف پراپرٹی پر تیار کروانے پاکستان تشریف لاتے ہیں اور دیگر علاقوں میں اس کی انفرادیت سے لوگوں کو دیگر نت نئے انداز سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں جیسا کہ آپ نے بھی کسی ایسی ویڈیو کو لازماً ملاحظہ کیا ہو گا جو اس فن سے متعلق ہوگی، چونکہ میں بذات خود ایک ہلکا پھلکا سا آرٹسٹ ہوں تو اپنے علم کے مطابق اس فن کا مظاہرہ دیگر پراپرٹیز پر کر چکا ہوں جن میں سے کچھ تصاویر آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ملاحظہ فرمائیں اور آپ کی جانب سے حوصلہ افزائی مجھے مزید تقویت بخشے گی اور میں مزید اضافہ سے دیگر اقسام ٹرک آرٹ کے نمونے آپ کی خدمت میں پیش کرتا رہوں گا، یوں تو ہر آرٹسٹ اپنی مرضی کی تخلیقات کو مختلف طریقوں سے نت نئے ڈیزائن متعارف کروا رہے ہیں مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر شخص اپنے آپ میں ایک الگ ہی انداز کا مالک ہوتا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس فن میں مہارت حاصل کر کے اسے تخلیق کاروں کے بہترین نمونے بناتے اور داد وصول کرتے ہوئے اکثر دیکھا گیا ہے اور یہی ایک بہترین آرٹسٹ کی اصل کما...